قمر الزمان کائرہ سے ان کے بیٹے اسامہ قمر کی وفات پراظہار تعزیت

ضلعی صدرپیپلز لائیر زفورم مرزا امین خان اورتحصیلصدر پی ایل ایف آغا عامر کورائی ایڈوکیٹس نے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کےصدر قمر الزمان کائرہ سے ان کے بیٹے اسامہ قمر کی وفات پراظہار تعزیتکیا،مرزا امین خان اورآغا عامر کورائی گزشتہ روز لالہ موسیٰ پہنچے جہاںانہوں نے قمر الزمان کائرہ سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کی وفات پر اظہارتعزیت کیااورمرحوم کی مغفرت اوردرجات بلندی کی دعا کی،اس موقع پر انہوںنے کہا کہ جوان بیٹے کی موت والدین کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے،ہم قمر الزمانکائرہ اوران کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

پیپلز پارٹی دعوں کی نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتیہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاست عوامی مفاد اورانتخابی منشور کے مطابق کیہے،بلاول بھٹو زرداری کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر جس طرح ریاستی
دہشتگردی کرتے ہوئے پولیس کا استعمال کیا گیا ہم اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی گرفتارخواتین،کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ حالات کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے ان خیالات کا اظہارپیپلز لائیرز فورم کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ونشریات غلام غوث خان کورائی ایڈوکیٹ نے انور خانکورائی اورکوثرعباس دشتی ایڈوکیٹس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر اقتدارمیں آنے والے حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں حکمران عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل کرغریب مزدور،کسان کا تماشہ دیکھنے میں مگن ہیں ملک کو آج بھی پیپلز پارٹی کیپالیسیوں کی اشد ضرورت ہے عوام بے حس تبدیلی حکمرانوں سے بیزارہو چکے ہیں اورحقیقی تبدیلی کے لئے پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کویاد کر رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ عید کے بعد عوام کے ساتھ مل کر تبدیلی سرکار قائد بلاول بھٹوزردار ی کی ہدایت پر سڑکوں پرنکلیں گے اورعوام کے حقوق دلواکر رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »