fbpx

لاہورسے رحیم یارخان شراب کی سپلائی لانے والے گروہ کاایک کارندہ 135ولایتی شراب کی بوتلوں سمیت پکڑا گیا

تھانہ صدررحیم یارخان کے اے ایس آئی عارف ندیم نے گشت کے دوران اطلاع ملنے پرلاہورسے رحیم یارخان ولایتی شراب کی سپلائی کرنے والے گروہ کے ایک کارندے کوکارسمیت سلطان پورکے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران پکڑلیا
ملزم شاہدسکنہ اچھرہ لاہورسے کارٹونوں میں بند145بوتل ولایتی شراب برآمدکرلی اورتھانہ منتقل کردیا‘ اس موقع پرایس ایچ اومحمدرمضان نے میڈیاکوبتایاکہ مذکورہ گروہ عرصہ درازسے لاہورسے شراب سپلائی کررہے تھے جن کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے باقی گروہ کے ارکان کوبھی قانون کی گرفت میں لائیں گے‘ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close