مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا جاوید کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے،نصرت بی بی

پسند کی شادی کرنے پروالدین اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے، قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں او ر میرے خاوند کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میرے ساتھ زبردستی کی گئی ہے بلکہ میں نے اپنی رضا مندی سے جاوید احمد کیساتھ نکاح و شادی کر لی ہے۔ان خیالات کا اظہا ر دڑی کانجو کی رہائشی نصرت بی بی نے گزشتہ روز تحصیل کچہری صادق آباد میں اپنے خاوندجاوید احمد کے ہمراہ اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا، انھوں نے بتایا کہ اس نے اپنی آزاد مرضی سے جاوید احمد کیساتھ ہی شادی و نکاح کر لیا ہے مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میں اپنے والدین کے گھر سے کوئی سامان لے کر آئی ہوں اب میرے والدین اور میرے رشتہ دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انھوں نے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »