fbpx
پیپلزپارٹیرحیم یارخان

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی

 بھٹو خاندان نے عوام اور جمہوریت کی بقاء کے لئے ہمیشہ قربانیاں دیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا جب بھی نام لیا جائے تو پیپلزپارٹی ہی سب سے پہلے نظر آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر نوشابہ اشرف نے میاں عامر شہباز پبلک سیکرٹریٹ میں شہید جمہوریت و سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے وطن واپس آکر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صرف انتقامی کاروائیاں کررہی ہے اس لئے پیپلزپارٹی سمیت مختلف اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف سیاسی مقدمات بناکر انہیں جبراً ہٹایا جارہا ہے۔ قبل ازیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر ضلعی سینئرنائب صدر روبینہ عرفان، ضلعی جنرل سیکرٹری صائمہ گیلانی، ضلعی سیکرٹری ریکارڈ آصفہ خالد، سٹی صدر آسیہ کنول، سٹی جنرل سیکرٹری نسرین شاہد، یونین کونسل صدور شاہدہ یوسف، شمائلہ وہاب، عائشہ خوشی، ریحانہ نسرین، انوری بی بی، روبینہ، غزالہ، نمرہ ودیگر خواتین عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Live Updates COVID-19 CASES
Translate »
Close
Close