رحیم یارخان

مخدوم علمبردار ہاشمی المعروف پیر پنوں شاہ کی نماز جنازہ دولت پور میں ادا کر دی گئی

رحیم یار خان : ضلع کونسل کے وائس چیئرمین مخدوم علمبردار ہاشمی المعروف پیر پنوں شاہ کی نماز جنازہ دولت پور اسٹیٹ میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت جس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری‘ سابق ایم این ایز سردار افتخار اندھڑ‘ سید کاظم علی شاہ‘وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق‘ سابق ایم این اے مخدوم عما د الدین ہاشمی ‘ایم پی اے عامر نواز چانڈیہ ‘ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں ‘ مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈرمولوی طارق چوہان‘مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں خالد شاہین ‘مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر رانا عبدالشکور خان ‘ مخدوم اعظم محمود‘ مخدوم صدام ہاشمی ‘مخدوم عمران ہاشمی ‘ مخدوم احمد ہاشمی ‘مخدوم ابو امام ‘ جام اسلم تحصیلدار ‘ ملک غیور عباس تحصیلدار‘ سابق تحصیل ناظم روجھان سردار محمد اجمل خان مزاری ‘ چیئرمین یونین کونسل کچہ چوہان سردار کامران خان مزاری ‘چیئرمین یونین کونسل آباد پور سردار میر احمد جھبیل‘ چیئرمین یونین کونسل مسلم آبادمخدوم سکندر حسین چیئرمین کچہ سبزانی سردار عطا اللہ خان مزاری‘ چیف کوآرڈینیٹر مخدوم سید احمد محمود مختار جام ‘عمر حبیب خان‘ جام عبدالرزاق دھاندو ‘ جام اے ڈی دھاندو انجمن آڑھتیاں کے ضلعی صدر چوہدری انوار احمد نجمی ‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق کے صاحبزادے چوہدری فہیم شفیق‘ سردار اختر حسین جھبیل ‘ سابق ناظم ملک نوید خاور‘چیئرمین یونین کونسل مرتضیٰ آباد ملک علی اکبر مہے‘ پاکستان پہوڑ اتحاد کے ضلعی صدر سردار احمد پہوڑ‘ جام ریاض احمد پٹواری‘ جام اللہ بخش پہوڑ‘ چوہدری ندیم مقبول ‘لالہ حسین ایڈووکیٹ‘ چوہدری محمد اشرف ‘ سمیت سندھ پنجاب بلوچستان سے ہزاروں مریدین نے شرکت کی
۔ مخدوم علمبردار ہاشمی کا نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے پڑھایا اور مخدوم علمبردار ہاشمی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ آستانہ دولت پور اسٹیٹ میں اپنے بھائی مخدوم سید نور علی شاہ ہاشمی اور سید تنویر علی حسین ہاشمی کے گرد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے مخدوم محمدحسین ہاشمی اور مخدوم احمدحسین ہاشمی اورانکے بھتیجے گدی نشین مخدوم حسن رضا ہاشمی مخدوم اسد رضا ہاشمی ‘ مخدوم محسن رضا ہاشمی ‘ سے اظہار افسوس کیا گیا ۔
مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بروز جمعہ10:30بجے دعادولت پور میں ہو گی ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button