fbpx

مستحقین تک زکواۃ کی رقم پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے،

غریبوں، ناداروں اور مستحقین تک زکواۃ کی رقم پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات ہیں کہ زکواۃ کی رقم حقیقی مستحقین تک ہر صورت پہنچائی جائے جبکہ زکواۃ کے حصول کو آسان بنانے کے لئے بھی متعلقہ محکمے اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ مستحقین با آسانی حکومتی اقدام سے مستفید ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تما م تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں کو مستحق مریضوں کو زکواۃ فنڈز سے ادوایات کی فراہمی کے لئے چیک فراہم کرنے کے موقع پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر محمد اکرم، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر صفدر حسین وڑائچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد افضل سمیت ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سوشل ویلفیئر آفیسر ہسپتال موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے چھ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لئے4کروڑ20لاکھ29ہزار روپے کی گرانٹ منظور کرتے ہوئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ رحیم یا رخان کے لئے 83لاکھ94ہزار، ووکیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ صادق آباد63لاکھ60ہزار، ووکیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جمالدین والی61لاکھ20ہزار، ووکیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہز ہائی نس شیخ خلیفہ 42لاکھ66ہزار ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خانپور85لاکھ65ہزار اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لیاقت پور کے لئے83لاکھ73ہزار گرانٹ کی منظوری دی اسی طرح تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ٹی ایچ کیو صادق آباد کو4لاکھ38ہزار، ٹی ایچ کیو خانپور5لاکھ84ہزار اور ٹی ایچ کیو لیاقت پور 4لاکھ 38ہزار روپے کی گرانٹ منظور کرتے ہوئے چیک جاری کردیئے۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں زکواۃٰ فنڈ سے ادویات حاصل کرنے والے مریضوں کے لئے آسانیاں پید ا کی جائیں اور درخواست دینے کے ایک یوم میں وہ حکومتی سہولت سے مستفید ہو سکیں اس سلسلہ میں تمام ایڈ منسٹریٹر یونین کونسل کو احکامات جاری کئے جائیں۔انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بھی فوری اجلاس طلب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ یوم شہادت حضرت علیؓ، رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عیدالفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ امام بارگاہ لنگر حسینی، حیدری ٹرسٹ سمیت اندرون شہر بازاروں و شاپنگ مارکیٹس کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ایڈ منسٹریٹر)ایم سی رحیم یا رخان ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، ڈی ایس پی سٹی عباس اختر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوس و مجالس کے روٹس پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ اس دوران قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقاریر کی آڈیو اور ویڈیو کیسٹیس چلانے، مذہبی منافرت پر مبنی پمفلٹ، ہینڈل بل کی تقسیم، وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخرہ عشرہ میں خواتین و بچوں کو بازاروں شاپنگ کے لئے بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے ٹریفک پلان مرتب کیا جائے تاکہ ان ایام میں کوئی بھی ٹرانسپورٹ بازاروں میں داخل نہ ہو سکے۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ، رمضان المبارک اور عید الفطر کے لئے ضلعی پولیس نے امن پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت تمام ایس ڈی پی اوز مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حضرت علی ؓ کی یوم شہادت کے موقع پر امن وامان اور دیگر انتظامی امور یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی گذرگاہوں پر واقع عمارات کی چھتوں، کھڑکیوں اور دروازوں میں کھڑے ہونے کی سختی سے ممانعت ہو گی جبکہ ضلع بھر میں ہر قسم کے اسلح کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے باقی ایام میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ پر رہے گی اور ماہ صیام کے آخرہ عشرہ میں بازاروں و مارکیٹس میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں سادہ لباس میں بھی جوان فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پارکنگ اور بازاروں میں ٹریفک کنٹرول کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کو انتظامیہ اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز کو سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاجبکہ ماہ صیام کے آخرہ ایام میں بازاروں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور پبلک مقامات پر اضافی نفری کو تعینات کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »