مسلم لیگ فنگشنل افواج پاکستان کے ہمیشہ سے ہی شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

مسلم لیگ فنگشنل آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کے مضبوط استحکام، امن و سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ مسلم لیگ فنگشنل قومی سلامتی کے معاملات پر افواج پاکستان کے ہمیشہ سے ہی شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ مسلم لیگ فنگشنل تحریک انصاف کی اتحادی ہونے کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کر تی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پنجاب کے صوبائی صدر مخدوم سید اشرف اقبال محمود نے احمد پورلمہ میں میاں محمد انور شیخ مرحوم کی وفات پر ان کے بھائیوں اور بیٹوں حمید اللہ شیخ، حفیظ اللہ شیخ، میاں حسن انور شیخ، میاں باسط انور شیخ سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمقصود اشرف گیلانی،سابق ایم پی اے میاں عزیز اسلم شیخ، میاں عثمان شیخ، راؤ منور،حمید اللہ شیخ، حفیظ اللہ شیخ بھی موجود تھے۔مخدوم سید اشرف اقبال محمود نے مزید کہاکہ۔ قومی سلامتی کے معالات میں ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ لوگوں کو اشتعال دلوائے یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے، قبائلی عوام کے حق کیلئے اٹھنے والی پہلی توانا آواز عمران خان کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کو بہتر کرنے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی،بقاء اور سلامتی کے لیے مسلم لیگ ف حکمران جماعت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔دریں اثناء انہوں نے میاں محمد انور شیخ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم یقینا فرشتہ صفت اور نیک انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے او ر جوار رحمت میں جگہ دے۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »