fbpx

ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے

رحیم یارخان ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔


جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ڑوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواںہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہوائوں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، قلات بہاولپور، ہزارہ ، کوہاٹ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خضدار 37، قصور 32، لاہور (ائیرپورٹ 05 ، سٹی 02)، بہاولنگر 03، مظفرآباد 05،  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close