fbpx

ملک مختارحسین کا پانچویں جماعت کے امتحانی مراکز کا دورہ

چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختارحسین پانچویں کلاس کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیاتحصیل صادق آباد کے مختلف سکولوں ،ماڈل ہائی سکول ، ایم سی لوانکم سکیم گرلزہائی سکول، تعمیر ملت ہائی سکول،گرلزہائی سکول اولڈ صادق آباد کا وزٹ کیا، ڈپٹی ڈی ای او محمداشرف خان چانڈیہ بھی ہمراہ تھے۔ امتحانی سنٹروں میں تمام سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے کو ہدایات دیں کہ بچوں کو ورژن کے مطابق بٹھائیں کسی بھی سنٹر پر لائٹ کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ،دفعہ 144نافذالعمل ہے امتحانی سنٹر کے آس پاس کوئی غیر متعلقہ شخص نظر نہیں آناچاہیے، بچوں کو فرنیچر پر بٹھایا جائے پیپر مقررہ وقت پہ شروع اور اور مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوناچاہیے،امتحانی کمرہ جات میں کوئی بھی کتاب ، میٹریل یا امدادی اشیاء جو نقل کے طور پر پائی گئیں تو قانون کے مطابق اس ٹیچر اور سٹاف کے کاروائی ہوگی۔ وزٹ کے دوران ڈپٹی ڈی ای او محمد اشرف خان چانڈیہ نے تحصیل صادق آباد کے تمام امتحانی سنٹر بارے مکمل طور پر بریفنگ دی اور امتحانی سنٹروں پر کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ملک مختار احمد نے تمام ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز کو امتحانی سنٹر وزٹ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ امتحانی نظام کو صاف اورشفاف ہوناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close