fbpx

ممتاز علی چانگ کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات

 پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات‘ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 266کے ممبر صوبائی اسمبلی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے لانڈھی جیل کراچی میں ملاقات کی اور ان سے ان کی خیریت بھی دریافت کی،چوہدری عاصم محمود گجر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر آغا سراج درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدترین طرز حکمرانی اور بھوک و افلاس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا انداز حکمرانی ناقابل فہم ہے۔ایک طرف کہتے ہیں کہ وفاق کے پاس پیسے نہیں دوسری طرف صوبوں سے ادارے چھین رہے ہیں، وفاقی حکومت در در جا کر بھیک مانگ رہی ہے، غیرملکوں سے مانگ رہے ہیں،جس چیز کو باعث خودکشی سمجھتے تھے آج اس پر آپ فخر کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو سندھ سے ہسپتال کیوں چھین رہے ہیں،سندھ جن اسپتالوں پر اربوں روپے خرچ کر رہا ہے وہ کنگال وفاق کیسے چلائے گا؟سندھ کے بہترین اسپتالوں کو وفاق کی تحویل میں لینے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔حکومت سندھ این آئی سی وی ڈی، جناح ہسپتال اور این آئی ایچ سی کو کامیابی سے چلا رہی ہے،این آئی سی وی ڈی میں تو پورے ملک کے لوگوں کا مفت میں علاج ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ذاتی دلچسپی لے کر بہترین ادارے بنائے،وفاق کی تحویل میں جا کر یہ اسپتال تباہ ہو جائیں گے۔سندھ اور پنجاب کی عوام کے مابین محبت اوردوستی کا لا زوال رشتہ ہے جو ہمیشہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، تھر میں متاثرہ افراد کو علاج و معالجے کی تما م تر سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close