ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے ڈی سی کا دریائے سندھ منچن بند کے مختلف مقامات کا دورہ،

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور محکمہ انہار کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دریائے سندھ منچن بند کے مختلف اہم مقامات کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صادق آباد میں بنگلہ دلکشا، تحصیل خانپور میں سمکہ، چاچڑاں شریف، موضع جھلن، نور شاہ سمیت دیگر کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ای انہار مرتضیٰ بلوچ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو دریائی کٹاؤ سمیت حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے دریائے سندھ کے حفاظتی منچن بند کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ دریا میں پانی کے بہاؤ اور رویہ پر کڑی نظر رکھی جائے کسی بھی مقام پر پانی کی غیر معمولی حرکت کو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔انہوں نے بنگلہ دلکشا، چاچڑاں شریف، سمکہ، موضع جھلن، نور شاہ سمیت دیگر مقامات پر دریائی کٹاؤ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ قبل از وقت حفاظتی اقدامات مکمل رکھیں جائیں جبکہ دریائی پشتوں کو مضبوط بنانے کے لئے پتھر، جال سمیت ہیوی مشینری حساس مقامات پر ہمہ وقت موجود ہونی چاہیے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں دریائے صورتحال سے مکمل باخبر رہیں اور محکمہ انہار سمیت ریسکیو اداروں سے مکمل رابطہ میں رہیں۔ایس ای انہار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم پانی کی سطح کم ہونے پر ہی پانی بعض مقامات پر مسائل پیدا کرتا ہے جس سے حفاظتی بند کٹاؤ کا شکار ہوتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سمکہ کے مقام پر دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ریاض احمد نوری کی جانب سے ممبران امن کمیٹی کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب میں شرکت کی۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ، ممبران امن کمیٹی علامہ عبدالروف ربانی، خواجہ محمد ادریس، چوہدری اظہر جمیل نقشبندی، شیخ اللہ وسایا قصوری، مرتضی حیدر، پرنسپل گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے، باہمی بھائے چارے، اتحاد و اتفاق اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں ممبران امن کمیٹی و علماء کرام کا کردار مثالی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صبر اور برداشت کی کلچر کو پروان چڑھانے میں علماء کرام نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کیا جسے انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ممبران امن کمیٹی کی جانب سے قیام امن ومان کے لئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل او رڈی پی او عمر سلامت کی مخلصانہ کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا رحیم یا رخان کے شہریوں کو عید الفرکی چھٹیوں کو یادگار بنانے کے لئے اہم اقدام، چاند رات تا عید الفطر کے دوسرے روز تک رحیم یا رخان میں عید میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ،ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی تجویز پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے عید میلہ منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)/ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہو ا جس میں رحیم یار خان کے شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کے لئے چاند رات سے عید الفطر کے دوسرے روز تک عید میلہ منعقدکیا جائے گا جس کے تحت میونسپل کمیٹی سبزہ زار(ٹاؤن ہال) میں فیملیز کے لئے فوڈ سٹریٹ، مہندی اور چوڑیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ بچوں کے لئے پتلی تماشہ، بڑی سکرین پر کارٹون سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جبکہ مقامی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اسی طرح خانپور اڈا صادق برانچ پر لائٹوں سے مزین خوبصورت فلوٹس نصب کئے جائیں گے اور ریسکیو1122کی جانب سے فری کشتی سروس بھی چلائی جائے گی اور پرانی غلہ منڈی میں نوجوانوں اور فیملیز کے لئے فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بتایا کہ عید میلہ چاند رات کو8بجے تا رات1بجے تک جاری رہے گیا جبکہ عید الفطر اور اس کے دوسرے روز بھی اوقات کار یہی ہوں گے رات8تا1بجے۔اس موقع تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی جانب سے حتمی منظور ی ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو عید میلہ کا فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جس کے دیگر ممبران میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)ریاست علی، انچارج سیکورٹی برانچ فقیر حسین، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عید میلہ کے مثالی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ ایک انسانی جان کو بچانا پوری انسانیت کی حفاظت کے مترادف ہے، قابل رشک ہیں وہ شخصیات جو دوسروں کی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے انسداد پولیو مہم، صادق آباد بینک حادثہ میں بہترین پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ٹی ایچ کیو خانپور میں کارڈیک وارڈ کے قیام میں تعاون کرنے والی مخیر شخصیات میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت ہے کہ بہتر کام کرنے والے افسران و سٹاف کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے اور آج کی یہ تقریب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ہمراہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت طبی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرنے والی شخصیات میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر حسن خان سمیت دیگر موجود تھے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے عید کی آمد پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے مقرر نرخ سے زائد کرایہ وصول کرنے اور گنجائش سے زائد سواریوں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی، اوور لوڈنگ کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلع بھر میں 6چیکنگ سکواڈ تشکیل جو ضلع کے مختلف داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر پٹرولنگ و چیکنگ موثر بنائیں گی جبکہ قومی شاہراہ پر موٹر وئے پولیس کی جانب سے بھی اوور چارگنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے کہا کہ عید کے دنوں میں دور دراز علاقو سے روزی کمانے والے محنت کش اپنے گھروں کو جاتے ہیں اس موقع پر بعض ٹرانسپورٹ مافیا کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر رکے ان کے استحصال کرتا ہے اور اپنی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو جانوروں کی طرح لوڈ کیا جاتا ہے جسکی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں چھ سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جس میں ٹریفک پولیس، لوٹر وہیکل شامل ہیں جو چاروں تحصیلوں میں داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کسی صورت نہ ہونے دیں گے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بند، مالکان کو بھاری جرمانے اور ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »