رحیم یارخان

مولانا فضل الرحمن نے مفتی نعمان لدھیانوی سے ٹیلیفونک رابطہ

رحیم یارخان جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان لدھیانوی سمیت تمام عہدیداران کو آزاری مارچ اور داخلی و خارجی راستوں پر بہترین انداز میں پارٹی کی نمائندگی کرنے پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی جانب سے مبارکباد۔
جمعیت علماءاسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے حالیہ آزادی مارچ اور تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر دیئے گئے احتجاجی دھرنوں میں ضلع رحیم یارخان کے جنرل سیکرٹری مفتی نعمان لدھیانوی اور دیگر عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور نمائندگی پر انہیں مبارکباد دی۔
اس سلسلہ میں مولانا فضل الرحمن نے مفتی نعمان لدھیانوی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ نئے انتخابات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ جے یو آئی کے احتجاجی پروگرام میں ضلع رحیم یارخان کی بھرپور نمائندگی قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر مفتی نعمان لدھیانوی نے میڈیا کوبتایا کہ آج اقبال آباد کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جو قیادت کے اگلے حکم تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button