fbpx
پریس کلبرحیم یارخان

مہنگائی کی وجہ سے سرکاری ملازمین معاشی مسائل سے دوچارہیں

مہنگائی کی وجہ سے سرکاری ملازمین معاشی مسائل سے دوچارہیں‘

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرچوہدری بوٹاعابدنے کہاہے کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی‘ ریاست مدینہ کی دعویدارحکومت نے عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے‘ مہنگائی کی وجہ سے سرکاری ملازمین معاشی مسائل سے دوچارہیں‘ ڈالرکی اڑان سے روپے کی قدرمیں کمی اورپٹرولیم مصنوعات سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے رمضان اورعیدکی خوشیاں ماندپڑ گئی ہیں‘ حکومت ملازمین کے لیے عیدالاؤنس جاری کرے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب میں حسن چوہدری‘ سرداراحمدسیف‘ وقارنیازی‘ راناقاسم‘ تنویرشاکراورعبدالرشیدعلوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کوقابوکرنے کی بجائے عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل رہی ہے‘ سکیل 1تا22کے سرکاری افسران وملازمین مہنگائی سے عاجزآچکے‘ حکومت بجٹ سے قبل وعدے کے مطابق سرکاری ملازمین کوعبوری ریلیف فراہم کرے اورعیدالاؤنس کے طور پرایک اضافی تنخواہ دی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہواوروہ معاشی مسائل سے نجات پاکررمضان اورعیدکی خوشیوں میں شریک ہوسکیں‘ انہوں نے کہاکہ اسلام آباددھرنے میں ایپکاقیادت سے وعدے کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ مطالبات منظورکرائیں اوربجٹ میں تمام افسران وملازمین کی تنخواہیں ان کے عہدے کے مطابق بڑھائی جائیں‘ انہوں نے کہاکہ اگرمطالبات منظورنہ کیے گئے توعیدکے فوری بعد ملک بھرمیں ایپکابھرپوراحتجاجی تحریک چلائے گی اورحکومتی ایوانوں کاگھیراؤکیاجائے گاجومطالبات کی منظوری تک جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Live Updates COVID-19 CASES
Translate »
Close
Close