fbpx

میاں شہباز شریف بہت جلدالزمات سے بری الزمہ ہوں گے،سردار محمد ارشد خاں لغاری

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر مملکت سردار محمد ارشد خاں لغاری نے سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اداروں کی مضبوطی، جمہوری نظام کی بہتری، آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکنہ کردار ادا کرتی رہے گی۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کیخلاف ہونے والے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے میاں شہباز شریف بہت جلد بری الزمہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صادق کی تعمیروترقی اور خوشحالی پر جتنا ممکن ہوسکا اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا۔ حکومت مہنگائی،غربت، بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی موثر اقدام نہ کر سکی، ملک کے 22کروڑ عوام آج بھی میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد عوامی وسائل حاصل کرنے اور ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کیا گیا ہے قیادت ملکی استحکام، ترقی،خوشحالی اور جمہوریت کے مضبوط استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پر چیئر مین لائف کیئرفاؤنڈیشن میاں راشد شریف بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »