fbpx

نواز شریف کا سینے میں دبے اہم راز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سینے میں چھپے تمام راز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کچھ نہیں کہتے لیکن دوسروں سے بہت کچھ کہلواتے ضرور ہیں ۔ لندن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف جلد ہی میڈیا سے گفتگو کریں گے اورانہوں نے آپریشن سے قبل سینے میں دبے ہوئے راز کھولنے کا عندیہ دیا ہے ۔

نواز شریف چاہتے ہیں کہ مریم نواز بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آپریشن سےقبل بہت کچھ ہے جو بتا کر جائوں گا ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ نہیں جانتا کہ آپریشن کے بعد ریکور ہوتا ہوں یا نہیں ، لہٰذا جو کچھ تھا وہ میں میں تحریری شکل میں لکھوا دیا ہے ، نواز شریف کو ایک آئیڈیا بھی دیا گیا کہ ایک لمبا چوڑا بیان لکھوایا جائے گا اس پر نواز شریف کے دستخط ہونگے جس بعد میں میڈیا کے حوالے بھی کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »