نواز‘ شہباز‘ زرداری چلے ہوئے کارتوس ہیں,جاوید وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ اپوزیشن کاگٹھ جوڑذاتی مفادات کی جنگ ہے‘ نواز‘ شہباز‘ زرداری چلے ہوئے کارتوس ہیں جنہیں عوام مستردکرچکی ہے‘ ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے اورعوام کوحکومتی کارکردگی کے ثمرات ملناشروع ہوگئے ہیں‘ حکومت کوختم کرنے والے خودتاریخ کے اوراق سے ختم ہوچکے ہیں۔
ٹرسٹ کالونی میں سابق کونسلراحمررضاکے بھائی محمداقبال مرحوم کی وفات پراہلخانہ سے تعزیت کے بعدشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں ملک کوبے دردی سے لوٹ کرجڑیں کھوکھلی کرنے والے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے اب عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں اپنے ادوارمیں (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق غصب کیے‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کی ترجمانی ہرصورت یقینی بنائے گی اورانہیں حقوق فراہم کرے گی‘ انہوں نے کہاکہ عوام سے کیے وعدے ہرصورت پورے کریں گے اوراس کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں‘ آنے والابجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا‘ اس موقع پرچوہدری افتخاروڑائچ‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ لیاقت گل سمیت پارٹی رہنماء اورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close