نوجوان نسل پڑھ لکھ کرملک وقوم کی تعمیروترقی میں ہراول دستے کاکرداراداکرناہے,میاں امتیازاحمد

سابق ایم این اے میاں امتیازاحمدنے کہاہے کہ نوجوان نسل کی تعلیمی میدان میں بہترکارکردگی یقینی بنانے کے لیے دورحاضرکے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی چاہئے‘ نوجوان نسل ہمارااثاثہ ہے جنہوں نے پڑھ لکھ کرملک وقوم کی تعمیروترقی میں ہراول دستے کاکرداراداکرناہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گرین ویزسکول سسٹم میں ممبرمیونسپل کمیٹی عبدالوحیدبھٹی کے ہمراہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم وقت کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے سب کومل کرتعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہدکرناہوگی‘ اس موقع پرسکول پرنسپل رانامجاہد‘ میڈم شہزادی ودیگرنے سکول کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا‘ تقریب کے دوران طلباء وطالبات نے تقاریرکیں اورٹیبلوبھی پیش کیے‘ اس موقع پرپروفیسرکاشف بخاری‘ پروفیسرسبزل شاہین‘ (ن) لیگ یوتھ کے رہنماء کامران شاہ ‘ خالدہ مغل‘ دلاورخان ودیگربھی موجودتھے‘ آخرمیں طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close