fbpx

نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

خودکشی کا پہلا واقع موضع صمدانی کے رہائشی 30سالہ محسن اقبال کے ساتھ پیش آیا جو کافی عرصہ سے روزگار کی تلاش میں تھا تاہم ناکام رہنے پر 30سالہ محسن اقبال نے اہلخانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی، اسی طرح فرید آباد کی رہائشی35سالہ نگینہ بی بی اور بھیل نگر کے رہائشی35سالہ پیرندتہ کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثا ء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجو د ذرائع کے بتایا کہ دونوں متاثرہ افراد نے گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے ہسپتال انتظامیہ نے کا رروائی کے بعد نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close