نیو جوڈیشل کمپلیکس المصطفی  بلاک فیز ٹو کا کام جاری

صدر بارحسان مصطفے اورجنرل سیکرٹری عمران اشرف کا چھٹی کے روز احاطہ عدالت کا دورہ، نیو جوڈیشل کمپلیکس المصطفی  بلاک فیز ٹو میں جاری کام کا جائزہ لیا،

ڈسٹرکٹ بار کے صدر حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عمران اشرف ایڈووکیٹ کا چھٹی کے روز احاطہ عدالت کا دورہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں تیار ہونے والے نوجوان وکلاء کے لیے چیمبرز کی تعمیر کا جائزہ لیا عملہ کوکام مزید تیزی سے کرنے کی ہدایت کردی دوسری جانب صدر بارحسان مصطفیٰ اورجنرل سیکرٹری عمران اشرف نے احاطہ عدالت کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پرصدر بار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج چھٹی کے روز دورہ کرنے کا مقصد صرف چیمبرز کی تعمیر کا جائزہ لینا تھا اور سیکورٹی معاملات کو چیک کرنا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان وکلاء کے لیے المصطفی  بلاک فیز ٹو کاکام آخری مراحل میں داخل ہو چکاہے،جو انشاء اللہ چند روز میں مکمل ہوتے ہی وکلاء میں میرٹ پر چیمبرز کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا،جنرل سیکرٹری عمران اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود تعمیر وترقی کیلیے ہر وقت کوشش جاری رہتی ہے، وکلاء کے مسائل حل کرنا اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ چھٹی کے روز احاطہ عدالت دورہ کرنے کے بعد یہ محسوس ہوا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ احاطہ عدالت کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ججز، وکلاء سمیت آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا نا کرنے پڑے اورامن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »