ن لیگ اورپیپلزپارٹی چوں چوں کامربہ ہے,جاوید اقبال وڑائچ

ن لیگ اورپیپلزپارٹی چوں چوں کامربہ ہے‘ماضی میں اقتدارکے نشے میں دھت (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پرڈاکہ مارااورظلم وبربریت کاجوبیج بویاوہ آج کاٹ رہے ہیں‘ پی ٹی آئی عوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی۔بشیرمال میں عوامی مسائل سننے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 40سال سے باریوں کی سیاست کرکے ملک پرقابض رہنے والے آج احتساب کی زدمیں ہیں جس کاتمام ترسہراپاکستان تحریک انصاف اوروزیراعظم عمران خان کوجاتاہے انشاء اللہ ملکی خزانے کوبے دردی سے لوٹنے والوں کوحساب دیناپڑے گا‘ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں سمیت دیگرامور کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں اوروہ دن دورنہیں جب عوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے‘ قبل ازیں انہوں نے عوامی مسائل سنے اورمتعلقہ حکام کوفوری حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

 

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close