fbpx

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

رحیم یارخان :بہاول پور:09/جولائی:کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاول پور و سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور رانا اعجاز محمود کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں رانا اعجاز محمود مرحوم کی بطور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور اور بعد ازاں بطورڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاول پور تعیناتی کے دوران فرض شناسی، اصلاحاتی اقدامات اور بہترین خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا اعجاز محمود قائدانہ صلاحیتوں کے حامل فرض شناس آفیسر،ذاتی زندگی میں ایک ملنسار،شفیق النفس اور انسان دوست شخصیت اور علم و ادب و تاریخ کے مطالعہ سے شغف رکھنے والے وسیع و عریض نالج کے حامل انسان تھے جن کی پیشہ وارانہ خدمات تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن نے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم رانا اعجاز محمود کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بہاول پور:09/جولائی:وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ گذشتہ مارچ میں ہونے والا بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹول خطہ بہاول پور کی شاندار ادبی اور ثقافتی روایات کے احیاء کا باعث بنا۔ لٹریری فیسٹول میں مقامی ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس  لٹریری فیسٹول کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا تاکہ خطے کو قومی اور عالمی سطح پر روشناس کرایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز بہاول پورڈویژن ریاض الحق بھٹی سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے میں محکمہ تعلقات عامہ احسن کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی نے وائس چانسلر کی قیادت میں جامعہ میں تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے وائس چانسلر کو اپنی تصانیف بھی پیش کیں جن میں خطہ بہاول پور کے ادبی اور ثقافتی موضوعات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

بہاول پور:09/جولائی: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل اور سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاول پور رانا اعجاز محمود کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ رانا اعجاز محمود نے بہاول پور میں قیام کے دوران بہت کم عرصے میں یہاں کے لوگوں کو اپنی زندہ دلی اور علم وادب سے لگاؤ کے باعث اپنا گرویدہ بنا لیاتھا۔ وائس چانسلر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
پریس ریلیز
بہاول پور:09/جولائی: ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل و سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور رانا اعجاز محمود جو چند ماہ علیل رہنے کے بعدگذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج یہاں ان کے آبائی علاقہ چوک اعظم میں صبح 9بجے ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب، سرکاری افسران و ملازمین اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close