وزیراعظم عمران خان ملک کے عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں

رحیم یارخان انصاف لائرزفورم کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عظیم اشرف چیمہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے شب وروزعملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ وزیراعظم عمران خان ملک کے عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں‘ آنے والے دنوں میں ہرجگہ پی ٹی آئی کابول بالاہوگا۔ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف راجہ محمدسلیم کومبارکباددینے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام دوست جماعت ہے جوعوام کے حقوق کی جدوجہدمیں عملی طور پرکرداراداکررہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کودرست سمت گامزن کرکے ثابت کررہی ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کوجومینڈیٹ دیاوہ حق پردیا‘ قبل ازیں راجہ محمدسلیم نے عظیم اشرف چیمہ ودیگرشرکاء کاشکریہ اداکیااوریقین دلایاکہ وہ پارٹی کی امیدوں پرپورااتریں گے اورضلع کوپی ٹی آئی کاگڑھ بنائیں گے۔
 
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close