سلیکٹیڈ حکمرانوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا,نوشابہ اشرف

رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر نوشابہ اشرف،تحصیل صدر خالدہ مغل،سٹی صدر آسیہ کنول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے تین سالہ دور اقتدار میں عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا بازار گرم کرکے عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہیں

صدر نوشابہ اشرف
صدر نوشابہ اشرف

روز گار گھر اور خوشحالی کے جھوٹے خواب دیکھا کر عوام کو بے وقوف نبایا ہے اب پاکستانی عوام کے سامنے ان کااصل چہرہ آچکا ہے۔

وہ دن دور نہیں جب ہرگلی محلے میں عوام عمرانی حکومت کے نمائندوں کے گریبان پکڑے گی۔

انہوں نے کہا کے حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لیے دعوے کیے تھے اب کرپشن کا ریٹ پہلے سے کئی گنا بڑھ چکاہے اور تمام حکومتی وزیر کرپشن کرنے کے مقابلے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہے کئی چینی چور اور کوئی آٹا چور ہے۔

انہوں نے مذید کہا کے اس وقت مکل میں واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔چیرمین بلاول بھٹو نوجوان قیات ہے اور غریب عوام کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر دور اقتدار میں ہمیشہ عریب کی بہتری کے لیے منصوبے دیے ہیں

جن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے نمایا ہیں۔انہوں نے کہا کے جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان کی قیادت میں پارٹی کارکن متحد ہیں اور آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button