fbpx

ٹریول ایجنٹ نے شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

رحیم یارخان :شہریوں کوبیرون ملک کے ویزے دینے کے نام پرکروڑوں روپے لوٹنے والانوسربازاوراس کی والدہ آزاد‘ متاثرین کے کروڑوں روپے ڈوب گئے‘ پولیس اورانتظامیہ سے نوسربازگینگ کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ‘ کارروائی کرکے حق رسی نہ کرائی گئی تودوروزبعد شاہی روڈبندکرنے کااعلان۔
مسلم بازارکے رہائشی محمدعلی‘ آفتاب احمد‘ غلام حسین‘ مرتضی‘ محمدعبداللہ‘ ذوالفقارودیگرعلاقوں کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ بدنام زمانہ نوسربازولیدافضل اوراس کے والدہ نذیراں مائی نے مساجداورکاروباری طبقے سے روابط قائم کرکے عمان‘ قطرسمیت دیگرممالک کے ویزے دینے کے نام پر40کے قریب شہریوں سے فی ویزہ 02سے03لاکھ روپے وصول کیے اورکروڑوں روپے لوٹ کرغائب ہوگئے ہیں‘ رقوم کی واپسی کامطالبہ کرنے پرنوسربازاوراس کے ساتھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں‘ شہرمیں اس بڑے فراڈکے خلاف شہری سراپااحتجاج ہیں لیکن انتظامیہ اورپولیس کارروائی سے گریزاں ہیں‘ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ اگردوروزکے اندرانتظامیہ‘ پولیس‘ ایف آئی اے سمیت دیگراداروں نے نوسربازگینگ کے خلاف کارروائی کرکے ان کی رقوم واپس نہ کرائیں توشاہی روڈبندکرکے بھرپوراحتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »