fbpx

راجن پور میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن پاک فوج اور محکمہ زراعت کے افسران شریک

راجن پور: ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کی زیرنگرانی تحصیل روجھان کے علاقوں باڑہ پٹی شاہ والی، عربی ٹبہ اور گردونواح میں ٹڈی دل کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پاک فوج اور محکمہ زراعت کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جبکہ ٹڈی دل کے خلاف موثر آپریشن اور اس کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے ادارے ڈویلپمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کا بھر پور تعاون رہا۔ ٹڈی دل کے خلاف ہیلی کاپٹر، مشینی سپرے انجنوں، جٹاﺅ سپرے اور دیگر بھاری سپرے مشینری کو استعمال کیا گیا۔

زمینی آپریشن کے ذریعے 2663ایکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 52لیٹر جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا گیا۔ فضائی آپریشن کے ذریعے 1483ایکڑرقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 600لیٹر پیسٹی سائیڈکو استعمال کیا گیا۔ دیگر مشینری کے ساتھ آپریشن میں 247ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 100لیٹر پیسٹی سائیڈ استعمال کی گئی۔مجموعی طور پر 4393ایکڑرقبہ پر سپرے کیا گیا اور 752لیٹرکیڑے مارادویات کو استعمال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی اور آپریشن کو مزیدموثربنانے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٓآپریشن کے نتیجہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعدادکا خاتمہ کردیا گیاہے۔ ٹڈی دل کے خلاف یہ آپریشن ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا۔ کسانوں کی فصلوں کو ہر قیمت پر ٹڈی دل سے محفوظ رکھا جائیگا اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا۔

rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close