fbpx
پیپلزپارٹیرحیم یارخان

پاکستان آئی ایم ایف کومستاجری پردے دیاگیا,احمد محمود

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرمخدوم سیداحمدمحمودنے کہاہے کہ وزیراعظم نے قوم کوکوئی ویژن نہیں دیا‘ اسی لیے ملکی حالات ابترہوتے جارہے ہیں‘ پاکستان آئی ایم ایف کومستاجری پردے دیاگیا‘ تحریک انصاف میں نہیں جاؤں گاپیپلزپارٹی میں میرے بچے خوش ہیں مستقبل صرف بلاول بھٹوکاہے۔
پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈرچوہدری جہانزیب رشیدکی رہائشگاہ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات غریب عوام کوسڑکوں پرنکالنے پرمجبور کررہے ہیں اپوزیشن الائنس متحدہورہاہے بجٹ سیشن میں بلاول بھٹواورشہبازشریف کی تقاریرآئندہ کالائن آف ایکشن ہوگااوراہم ترین ہوں گی‘ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی پرالزامات بڑے سنگین ہیں (ن) لیگ مستقبل میں نظرنہیں آتی (ن) لیگ سخت ترین حالات میں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجائے گی اورکوئی نئی سیاسی قوت بھی ابھرسکتی ہے‘ انہوں نے کہاکہ امریکہ‘ اسرائیل اوربھارت پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑکرچکے ہیں ملک کوبڑے بحرانوں کاسامناہے لیکن پاکستان کامستقبل تابناک ہے بلاول بھٹوشہیدبی بی رانی کابیٹاہے وہی اس ملک کوبحرانوں سے نکالے گاموجودہ حکومت چوں چوں کامربہ ہے اوراس کاکوئی وژن نہیں یہ ہی سب سے بڑی خرابی ہے اللہ کرے ملک کے حالات ٹھیک اورجمہوریت مستحکم ہو‘ عمران خان کوچاہئے کہ وہ اپنے ہی کیے گئے وعدوں کوپوراکرے توپاکستان ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوجائے گا‘ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب رشیدنے کہاکہ پیپلزپارٹی امیدکی کرن ہے مخدوم سیداحمدمحمودکی قیادت میں گھرگھرجاکرشہیدبی بی رانی کاپیغام پہنچائیں گے اورآنے والادورپیپلزپارٹی کاہے وہ دن دورنہیں جب قوم بلاول بھٹوکووزیراعظم دیکھے گی اورپاکستان ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوگا‘ اس موقع پرسابق اراکین صوبائی اسمبلی جاویداکبرڈھلوں‘ جاویدحسن دادگجر‘ قاضی احمدسعید‘ ضلعی صدرحبیب الرحمن گوپانگ‘ مرشدسعیدناصر‘ مرزاامین‘ فہیم نواز‘ فضل سلیمی‘ فیاض خان ودیگررہنماء بھی موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close