fbpx
تحریک انصافخبریںرحیم یارخان

قمرالزماں قائرہ کے نوجوان بیٹے کی وفات پرافسردہ ہیں،جاوید وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کومسائل سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں‘

ملک میں حکومتی کارکردگی کی بدولت دن بدن بہتری آرہی ہے‘سینئرسیاستدان قمرالزماں قائرہ کے نوجوان بیٹے اسامہ قمراوراس کے دوست حمزہ بٹ کی ٹریفک حادثے میں وفات پرافسردہ ہیں اوردکھ میں برابرکے شریک ہیں۔ اپنی رہائشگاہ پرسردارجام فیاض حسین لاڑ‘ چوہدری نویداختر‘ زاہدسولنگی‘ چوہدری طیب گھمن‘ چوہدری عثمان وڑائچ‘ ناظم چیمہ ودیگرکی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حلقہ میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں بجلی وسوئی گیس کے منصوبوں کی تکمیل جلدازجلدکرائی جارہی ہے تاکہ عوام کودرپیش مسائل سے نجات ملے‘ انہوں نے کہاکہ تمام محکموں میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورانشاء اللہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے‘ قبل ازیں انہوں نے عوامی مسائل سنے اوران کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کوہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close