fbpx

پاکستان کے ہمسایہ ملک پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔ درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 36افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد مٹی اور پتھروں تلے دبے ہوئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے گوئی ڑو صوبے کے ایک دیہات میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتیں چھتیس تک پہنچ گئی ہیں۔ ابھی تک پندرہ افراد مٹی اورپتھروں تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ اس انتہائی بڑی لینڈ سلائیڈنگ سے گاوں کے کم از کم بائیس مکانات مٹی تلے دب گئے تھے ۔ مٹی کا یہ بڑا تودہ تودہ گزشتہ منگل کی شام میں گاوں پر گرا تھا اور تب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں سے مٹی کے نیچے دبے چالیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ مقامی انتظامی دفتر نے ایک مقامی سکول کو عبوری ہنگامی طبی و امدادی مرکز میں تبدیل کر کے ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید بارش اور طوفان نے سڑکوں کی بندش اور ریلوے کےنظام کو درہم برہمکر کے رکھ دیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ موسم مزید چند دن تک رہے گا۔بارشوں کے نظام سےگریٹرمانچسٹر میں ٹریفک کو مسائل در پیش ہوئے جبکہ دو جگہ سے سیلاب آنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ورزلی کے علاقےمیں ایک گول چکر ساری رات بارش کے بعد علیٰ الصبح سیلاب کی نذر ہو گیا ۔اور اس سے ٹریفک کو شدید مشکلات پیش آئیں ۔سٹا کپورٹ پیرامڈ سے چیڈل تک ایم 60پر ہونے والے ایک حادثےکے باعث موٹر وےصبح نو بجے سے ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی اور ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار کنے کی وجہ سے لمبی قطار لگی رہی۔ناردرن ریلوے لائنوں پر پانی آنے کی وجہ سے وگن والگیٹ اور آتھرٹن کے درمیان ریلوے سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔کراسلی روڈ برنج میں سیلاب کے وجہ سے ایک گاڑی پھنس گئی جس نے دوسری ٹریفک کو بھی موثر کیا اور ٹریفک کی کئی میل لمبی قطار لگ گئی ۔ادھر موزلے میں مائیکل ہرسٹ روڈپر بھی سیلاب کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی ۔انوئرمنٹ ایجنسی نے آشٹن انڈر لائن کے قریب دریائے مرسی اور اولڈ ہم،راچڈیل اور بولٹن کے نزدیک دریائے ارویل میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close