fbpx

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں سرگرم عمل رہیں,ڈی سی

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول، سرکاری اوجبات کی وصولی کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں متعلقہ افسر فعال کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنر شکایات سیل میں موصول ہونے والی مختلف درخواستوں پر متعلقہ پارٹیز اور محکمانہ موقف سننے کے بعد احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمانہ سروسز کے بارے میں لوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی پر گہری توجہ ہونی چاہیے اس ضمن میں افسران کے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں سٹاف کی حاضری، اعلیٰ نظم و نسق اور شفاف دفتر امور کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں سرگرم عمل رہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری سے عوام کو نجات دلائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی صحت و صفائی سمیت دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی پر گہری توجہ ہونی چاہیے۔انہوں نے مختلف عوامی درخواستنوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ محکمانہ سروسز میں تعطل یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت منعقدہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں 33کیسز پیش کئے گئے جس پر 11مقدمات ڈرگ کورٹ بہاولپور، 11کو وارننگ،9، موخر اور2میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات جاری کئے گئے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اسد اللہ خان سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »