پریس کلب کی ایگزیکٹوباڈی کاتعارفی اجلاس

ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ایگزیکٹوباڈی کاتعارفی اجلاس صدرمیاں احسان الحق کی صدارت میں منعقدہواجس میں سینئرنائب صدرفاروق ریاض گجر‘ نائب صدورطارق محمودچوہدری اوراشفاق علی احسن‘ جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم‘ فنانس سیکرٹری انوارالحق رامے‘ سیکرٹری اطلاعات حافظ فلک شیرسندھو‘ جوائنٹ سیکرٹری خالدجمیل‘ ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری انورسہیل‘ ممبران مجلس عاملہ جاویداقبال چوہدری‘ محمدحفیظ چوہدری‘ فاروق احمدسندھو‘فیاض محمود‘ محمدعمران مدنی‘ راناشہزاداحمد‘ نذرمحمدچاچڑ‘ جاویداقبال اورمحمدسہیل پاشانے شرکت کی‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدرمیاں احسان الحق‘جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم ودیگرنے کہاکہ پریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافیوں کی فلاح وبہبودکے لیے کوئی کسراٹھانہ چھوڑیں گے‘ صحافیوں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے‘ کلب مثبت صحافت اورادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپورکرداراداکرے گا‘ اجلاس میں کلب کے مالی معاملات میں اضافے سمیت دیگرامور بھی زیربحث لاکرفیصلہ جات کیے گئے‘ ممبران پریس کلب کے ممبرشپ کارڈزکااجراء یقینی بنایاجائے گا‘ اجلاس میں سابقہ کابینہ کی پریس کلب کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی اورعہدکیاگیاکہ ان کے مشن کوآگے بڑھاتے ہوئے کلب اورصحافیوں کے حقوق کی خاطرعملی جدوجہدجاری رکھیں گے‘ اس موقع پرتمام کابینہ نے ممبران پریس کلب اورمہمانوں کابلامقابلہ کامیابی پرپریس کلب پہنچ کریاموبائل فون کے زریعے مبارکباددینے پرشکریہ اداکیا‘ اجلاس کے اختتام پرنومنتخب صدرمیاں احسان الحق کی والدہ مرحومہ‘ سابق فنانس سیکرٹری وممبرمجلس عاملہ جاویداقبال چوہدری کے والدمرحوم‘ سینئرصحافی چوہدری بشیرامانت علی مرحوم‘ سابق سینئرنائب صدرچوہدری بشیراحمدکے بہنوئی کی وفات پراظہارتعزیت کیاگیااورمرحومین کے بلنددرجات کے لیے دعامغفرت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »