پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری


  پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رانا راحیل احمد خاں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر مولوی طارق چوہدری، چوہدری منیر سلیم، ڈاکٹر کامران خان، رانا قمرالزماں قمر، رئیس شیر محمد چنہ، صلاح الدین، رانا طاہر نصیر، ڈی بی سی بار گروپ کے رہنما چوہدری نعیم مہاندرہ، عامر اسلم، میاں غفار ندیم، طارق محمود چوہدری، واحد ندیم، اظہر اقبال ودیگر وکلاء سمیت ڈی ایس پی سٹی سرکل عباس اختر اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اظہر اقبال نے نومنتخب صدر میاں احسان الحق، جنرل سیکرٹری راؤ نعمان اسلم ودیگر کابینہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب کابینہ بھی پریس کلب کی بہتری، صحافیوں کے حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھے گی اور صحافت کے شعبہ کومزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر میاں احسان الحق اور راؤ نعمان اسلم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ مثبت صحافت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close