fbpx

پریس کلب کے ممبران میں عیدگفٹ تقسیم

رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئرنائب صدرچوہدری جاویدارشادنے کہاہے کہ صحافت ایک مقدس فریضہ ہے جومعاشرے کے پسے ہوئے طبقات کوحقوق کی فراہمی سمیت دیگربرائیوں کے خاتمے کے لیے کرداراداکررہاہے اورقابل رشک ہیں اس سے وابستہ افرادجوبغیرکسی ذاتی مفادکے اجتماعی مفادات کے لیے آوازاٹھاتے ہیں۔
مقامی مارکی میں منعقدہ افطارڈنراورڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) کے ممبران میں صدرپریس کلب میاں احسان الحق اورجنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم کے ہمراہ عیدگفٹ تقسیم کرنے کے موقع پربطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پریس کلب رحیم یارخان نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے عملی کام کیے ہیں اورپریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے ہرقسم کاتعاون کریں گے‘

پریس کلب رحیم یارخان
پریس کلب رحیم یارخان

قبل ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کاجنرل کونسل اجلاس صدرپریس کلب میاں احسان الحق کی صدارت میں ہواجس میں کارروائی کاآغاز جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم نے کیااورموجودہ کابینہ کی پانچ ماہ کی کارکردگی رپورٹ ہاؤس میں پیش کی‘ جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم نے بتایاکہ موجودہ کابینہ نے پریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافیوں کی فلاح وبہبودکے لیے عملی اقدامات اٹھائے‘ پریس کلب کی آمدن کے ذرائع میں اضافہ کیاگیا‘ کلب کے ممبران کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ شیڈلگایاگیا‘ تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ کابینہ کومبارکباددینے کے لیے ضلع بھرکے انتظامی افسران‘ سیاستدان‘ کاروباری شخصیات سمیت دیگرکمیونٹی پریس کلب آئی اورمثبت صحافت کے فروغ پرپریس کلب کی کابینہ کے اقدامات کوسراہا‘ فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق رامے نے حساب آمدن وخرچ پیش کیا‘ ممبران پریس کلب عمران احمدمقصود‘ نورمحمدسومرو‘ جی ایم حیدر‘ جاویداقبال چوہدری‘ حافظ فلک شیرسندھو ودیگرنے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کابینہ پریس کلب کے تعمیروترقی اوربہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہااورنیک خواہشات کااظہار کیاانہوں نے کلب کی بہتری کے لیے مختلف تجاویزبھی دیں‘ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں احسان الحق نے کہاکہ تمام ممبران پریس کلب کے مشکور ہیں جنہوں نے ترقی کے اس سفرمیں کابینہ کاساتھ دیااوراتحادیکجہتی کامظاہرہ کیا‘ انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی سمیت دیگرتعمیروترقی کے معاملات جلدحل ہوں گے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ پریس کلب کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے‘ انہوں نے کہاکہ اس سال پریس کلب کے کم ازکم دس ممبران کوعمرہ کی ادائیگی کے لیے بھیجاجائے گاجبکہ پریس کلب میں نئے کانفرنس روم اورلائبریری کے قیام کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے‘ اجلاس میں ممبران پریس کلب کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »