پسند کی شادی جرم بن گئی

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے گھر میں داخل ہو کر دیور کو خنجر مار کر زخمی کر دیا‘
پولیس تھانہ سٹی مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کر سکی، صادق آباد کے علاقے مجاہد کالونی کی رہائشی سویرا بی بی کی پسند کی شادی کرنے پر گھر والے جان کے دشمن بن گئے پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے اسکے بھائی نے ساتھیوں سمیت گھر پر دھاوہ بول دیا، خنجر کے وار سے مارنے کی کوشش کی دیور نے بچانے کی کوشش کی تو اس کوبھی زخمی کر دیا ملزمان نے خنجر سے وار کئے تو دیور کے ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئیں تھانہ سٹی پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کر لیا،تاحال پولیس ملزم گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ متاثرہ لڑکی سویرا بی بی کا کہنا ہے کہ میرے والدین جرائم پیشہ ہیں وہ مجھے بھی فروخت کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے میں گھر سے بھاگ کر شادی کی جس کے میرے گھر والوں کو رنج ہے اور وہ میری اور میرے شوہر کی جان کے دشمن بن گئے ہیں مجھے گھر والوں سے جان کو خطرہ ہے پولیس تحفظ فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close