پولیس مال خانوں سے اصلی منشیات غائب ، نقلی رکھے جانے کا انکشاف

 پولیس مال خانوں سے اصلی منشیات غائب ، نقلی رکھے جانے کا انکشاف ، بیشتر پولیس ملازمین کے منشیات فروشوں سے روابط ، خریدوفروخت میں بھی ملوث ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق بااثر منشیات فروش نہ صرف پولیس ملازمین سے روابط بڑھا کر ان کو اپنے مخالفین کے خلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں بلکہ ان کے خلاف درج مقدمات میں برآمد ہونے والی منشیات بھی اپنی طرف سے دیتے ہیں اور بعد ازاں نقلی چرس اور افیون تیار کر کے اصلی کی جگہ مال خانے میں نقلی رکھوا دی جاتی ھے یہ بھی انکشاف ھوا ہے کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے اور سر پرستی کرنے میں بعض پولیس ملازمین ملوث ہیں اور کاروبار کی طرح باقاعدہ حصہ وصول کیا جاتا ہے ماہر کاریگروں سے اصلی کی ہو بہو شبہاعت پر مبنی نقلی منشیات تیار کرائی جاتی ہے جو چھاپے کی دوران استعمال کرنے اور مال خانے میں رکھوانے میں کام آتی ھے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے اصلی اور نذر آتش کرنے کیلئے نقلی استعمال کی جاتی ہے ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اپنی ترقی اور کارگزاری کیلئے نشہ کے عادی افراد کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنا بھی معمول اور معمولی بات سمجھی جاتی ھے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے حکومت اور آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے منشیات کے خاتمے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی جاری مہم کی یقینی کامیابی کیلئے منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »