پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی

ڈٖی پی او عمر سلامت اور اے ایس پی صدر سرکل سلیم شاہ نے علاقہ سے منشیات فروشی کے قلع قمع کا حکم اور ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے پولیس علاقہ میں متحرک ہے اسی سلسلہ میں انچارج چوکی سردار گڑھ اے ایس آئی عمر محمود علاقہ میں دیگر اہلکاروں غلام رسول، نذر، یعقوب اور وارث علی کے ہمراہ گشت پر تھے کہ اطلاع ملنے پر انہوں نے بستی مستویاں گراؤنڈ پرانے مچھلی گھر کے مقام پر چھاپہ مارا تو ملزمان وسیم پٹھان، رشید، گل محمد اور معشوق علی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر علاقہ میں بڑے پیمانے پر سپلائی کے لیے اسٹاک کی گئی دیسی شراب کے 48 کین جن میں 30 لیٹر کے حساب سے 1440 لیٹر شراب اور108دو ڈبوں سے کپی شراب برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لی۔ مزید پتہ چلا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور عادی مجرم ہیں۔ اس کامیاب کارروائی پر اے ایس پی صدر سرکل سلیم شاہ اور ایس ایچ او رکن پور یسین گجر اور اہل علاقہ نے عید پر شراب کی علاقہ میں بڑے پیمانے پر شراب کی سپلائی ناکام بنانے پولیس چوکی سردار گڑھ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ 

            

Exit mobile version