fbpx

پٹرولنگ پولیس کے 483 افسران و اہلکاروں نے فائر پریکٹس میں حصہ لیا

 ا ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول نے پنجاب بھر میں کے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو نشانہ میں مہارت برقرار رکھنے کے لئے سالانہ فائر پریکٹس کا حکم دے رکھا تھا ۔ جس کے لئے ضلع رحیم یار خان میں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور رینج چوہدری شریف جٹ کی ہدایت پت ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس محترمہ فرحت حمید قریشی نے چار روزہ فائر پریکٹس کا پروگرام ترتیب دیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد بوٹا کو فوکل پرسن مقررکیا جبکہ ایم ٹی او ظہیر عباس بنگش اور ریڈر رانا فرخ علی پر مشتل ٹیم تشکیل دی جبکہ فائر پریکٹس کے لئے ایلیٹ فورس کے تجربہ کار انسٹرکٹرز جام حاجی محمد ارشد ، عطا محمد اور محمد عاطف کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ۔ اس سلسلہ میں گراؤنڈ منیجمنٹ کے فرائض ترجمان پٹرولنگ پولیس رحیم یار خان محمد عامر شہزاد بیگ نے سرانجام دے کر فائر پریکٹس کو کامیاب بنانے میں اہم کرادار ادا کیا ۔ ضلع بھر میں 20 پٹرولنگ پوسٹس پر تعینات 483 افسران و اہلکاروں نے چار روزہ فائر پریکٹس کے دوران پسٹل ، ایس ایم جی اور جی تھری رائفلز سے مرحلہ وار فائر پریکٹس کر کے اپنے نشانے کو بہتر بنایا اور انسٹرکٹرز نے انہیں جدید ٹیکنیکس سے روشناس کرایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close