fbpx

5000 ہیلمٹ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا,

 ڈی پی او کی اپیل پر پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے مستحق افراد کے لیے 5000 ہیلمٹ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہیلمٹ حاصل کرنے والوں کی جدید سوفٹ وئیر میں اندراج ہو گا۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے گزشتہ روزاپنے آفس صدر پٹرول پمپ ایسویسی ایشن ظفر مزاری، سینئر نائب صدر چوہدری نثار گجر، صدیق خان، چوہدری عبدالستار، چوہدری رضوان، چوہدری ارشد، چوہدری عبدالقیوم، چوہدری شکیل، جنرل سیکرٹری شاہد شر،و دیگر عہدایداران و ممبران سے ایک اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں روزانہ کم و بیش پچاس افراد موٹر سائیکل حادثات کا شکار ہورہے ہیں اور ان میں جو افراد ہیلمٹ کے بغیر سفر کر رہے ہوتے ہیں وہ سر میں چوٹ لگنے سے سنگین صورت حال سے دو چار ہو جاتے ہیں اور اکثر موت کا معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس صورت حاک کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں اور بروئے کار لا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں آپ لوگ بھی اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ایک شخص کی جان بچانے کا مطلب ہے پوری انسانیت کی جان بچانا تو اس سلسلہ میں آپ کیا کر سکتے ہیں۔ جس پر صدر پٹرول پمپ ایسویسی ایشن ظفر مزاری نے ایسوسی ایشن کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او صاحب نے انہیں بہت اچھے مقصد میں حصہ ڈالنے کا موقع دیا ہے اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن ایسے افراد جو کہ ہیلمٹ نہیں خرید سکتے اور مستحق ہیں ان کے لیے پولیس کو 5000 ہزار ہیلمٹ عطیہ کرے گی جس پر ڈی پی او عمر سلامت نے ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ہیلمٹس کو موٹر سائیکل سواروں کو ویری فیکیشن کے بعد دئیے جائیں گے اور جدید سوفٹ وئیر میں ان کا اندراج کیا جائے اور پولیس چیکنگ کے دوران موٹڑ سائیکل سواروں کا ڈیٹا چیک کرے گی اگر ہیلمٹ حاصل کرنے کے باوجود کوئی ایساشخص ہیلمٹ نہیں پہنے گا تو اس کو بھاری جرمانہ اور قانون کارروائی کا سمانا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس مہم کو مانیٹر کر رہے ہیں اور خود اس کے لیے شام کے وقت نکلتے ہیں جو بھی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ روڈ پر ملا اسے تھانے بند کر دیا جائے گا۔ ڈی پی او عمر سللامت نے کہا کہ وہ یہ سب کارروائی محض عوام الناس کے مفاد میں کی جا رہی ہے لہذا عوام اس سلسلہ میں بھر پور تعاون کریں اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت اور خوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ہیلمٹ ضرور پہنیں اور نابالغ، کم عمر ڈرائیورز کو موٹر سائیکل یا دیگر گاڑی چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں اپنی گاڑی کے ثبوت ملکیت ہمراہ رکھیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »