fbpx

سیدمرتضیٰ محمود اوررئیس نبیل احمد نے بنک دھماکہ کی جگہ کا دورہ کیا

پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سیدمرتضیٰ محمود اور ممبر صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے بنک دھماکہ کی جگہ کا دورہ کیا‘

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد کاشف ڈوگر‘ اے ایس پی سرکل پولیس ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی ‘ رہنماپیپلزپارٹی سردار اختر سعید خان دھکڑ‘ مختار احمد جام‘ حافظ فیض الرحمن بھیٹ‘ جام کبیر انڑ ‘ ذوالفقار علی بھٹو و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر لیاقت چوہان کو بنک دھماکہ کے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔ مخدوم مرتضیٰ محمود نے اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنک دھماکہ کی وجوہات فوری طور پر عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی تشویش ختم ہو سکے ، اس واقعہ میں زخمی ہونیوالوں کیساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں،زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،صادق آباد شہر ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے یہاں کے عوام نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھرپور تعاون کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close