fbpx

پیپلزپارٹی رہنما خالدہ مغل کی سالگرہ کی تقریب

پیپلز پارٹی رہنما خالدہ مغل کی سالگرہ کی تقریب منعقدد کی گئی جیالوں کی شرکت

پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان گوپانگ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اب ملک بھرکی عوام کی نظریں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پر ہیں عید کے بعد ملکی سیاست میں تبدیلی نظر آرہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما خالدہ مغل کی سالگرہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کے پارٹی کی تنظیم ساری مکمل کرنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے بہت جلد ضلع بھر میں تنظیم کے خالی عہدوں پر نامزدگیاں کردی جائیں گیں انہوں نے مزید کہا کے مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں ضلع رحیم یار خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کو قلعہ بنائیں گے ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماسابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ رابطوں میں اور جلد ہے ملک بھر میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہونے والی ہے اس کے لیے کارکن تیار ہوجائیں تقریب میںممبر صوبائی کونسل مخدوم اسد ہاشمی،سٹی صدر نذیر لاڑ ،عظیم خان سولنگی ،جہانگیر گوندل،آصف قذافی،فہیم خان،واجد چانڈیہ،رانا شہباز،بہزاد خان،فیاض خان،کوثر قاضی سمیت پارٹی رہنما شریک تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »