fbpx
پیپلزپارٹیخبریںرحیم یارخان

پیپلز پارٹی کا اجلاس ،قمر زمان کے جواں سال بیٹے کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کاتعزیتی اجلاس زیر صدارت سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ضلعی صدر منعقد ہوا ،
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کے جواں سالہ بیٹے کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یارخان کے عہدیداران اور کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی قمرزمان کائرہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اجلاس میں رئیس جہانگیر ورند کی والدہ، خیام کاظم وڑائچ کی والدہ، اور جاوید اکبر ڈھلوں اور نوشابہ اشرف ضلعی صدر شعبہ خواتین کے بھائی چودھری اقبال ڈھلوں، چودھری جہانزیب رشید اور چودھری جمشید رشید کے داماد عامر خان ڈہر کی ہمشیرہ،حاجی سعید واٹیہ کے بھائی اور عمیر بھٹی کے چچا کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔ اور دلی رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ،ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری جہازیب رشید ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر ،ڈویڑنل جنرل سیکرٹری جاوید اکبر ڈھلوں ،تحصیل صدر رحیم یار خان چوہدری جاوید حسن داد گجر،تحصیل صدر خان پور میاں محمد اسلم ،تحصیل جنرل سیکریٹری صادق آباد شہزاد عادل باجوہ ،سردارعظیم سولنگی ، مرزا امین خان ،فہیم نواز خان ،واجد خان چانڈیہ ،سٹی صدر رحیمیارخان نذیر لاڑ ،سید حسنین شاہ ،مہر عظیم بخش مصطفائی ،راجہ سولنگی ،سردار غلام عباس خان کو پا نگ، فیاض خان ،جہانگیر گوندل ،آصف قذافی ،مخدوم اسد ہاشمی ،الیاس خان لولاء ،عامرخان کورائی ایڈووکیٹ ،غلام غوث خان کورای ایڈوکیٹ ،فرخ رضا خان ،مون خان ،بہزاد خان ،لال بخش خان ،سردار عمر حبیب خان ،انجم خان ،دلاور خان ،جام الطاف ،رانا منظور ،رانا شہباز ،ایوب بلوچ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close