چائلڈپروٹیکشن بیورو کا اہلکار معطل

ضلعی افسرچائلڈپروٹیکشن بیوروعرفان فریدنے کہاہے کہ بیگری کے خاتمے کے لیے عملی کام کررہے ہیں عوام بھیک مانگنے والوں کوبھیک نہ دیں بلکہ انہیں معاشرے کاکارآمدفردبنانے کے لیے آگاہی فراہم کریں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چائلڈپروٹیکشن بیورومیں حکومتی ہدایات اورقوانین کے مطابق بچوں کی تربیت اوردیکھ بھال کی جارہی ہے‘
سوشل میڈیاپرچائلڈپروٹیکشن بیورومیں زیرکفالت بچوں پرتشددکاواقعہ حقائق کے برعکس ہے بلکہ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنراعتزازانجم نے چائلڈپروٹیکشن بیوروکاتفصیلی دورہ بھی کیااورمذکورہ اہلکارکومعطل کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے‘
انہوں نے کہاکہ چائلڈپروٹیکشن بیورومیں محبت‘ یگانگت اورامن کاپیغام عام کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتراندازمیں تربیت وکفالت کی جاتی ہے اورانشاء اللہ بچوں کابہترمستقبل بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »