fbpx
جرائم وحادثاترحیم یارخان

چوری ماننے کے باوجودواپس کرنے سے انکاری‘

بااثرملزمان محنت کش کی چوری ماننے کے باوجودواپس کرنے سے انکاری‘ محنت کش کوسنگین نتائج کی دھمکیاں‘ متاثرہ محنت کش کاڈی پی اورحیم یارخان سے نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق بستی گچلاں کے رہائشی فیاض احمدنے ڈی پی اودفترکے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس نے تھانہ آباد پورمیں لعل بخش‘ بلال احمدودیگرکے خلاف مقدمہ نمبری329/18بجرم 380درج کروارکھاہے جس میں الزام علہیان نے کچھ ریکوری دے دی ہے جبکہ 29ہزارروپے اورموٹرسائیکل کے کاغذات وملزم بلال کوتلاش کرکے پولیس کے حوالے کرنے تھالیکن ابھی تک سائل کی حق رسی نہ ہوسکی ہے بلکہ تقاضاکرنے پرالزام علہیان اوران کے ساتھی الٹاانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ متاثرہ فیاض احمدنے ڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close