چوہدری جاویداقبال وڑائچ عمرہ کی ادائیگی کے بعد رحیم یارخان پہنچ گئے

چوہدری جاویداقبال وڑائچ عمرہ کی ادائیگی کے بعد رحیم یارخان پہنچ گئے‘ ائیرپورٹ پرپارٹی کارکنان‘ رشتہ داروں اوردوست احباب کی کثیرتعدادنے ان کااستقبال کیااورعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباددی‘ اس موقع پرچوہدری جاویداقبال وڑائچ نے تمام شرکاء کاآمدپرشکریہ اداکیااورکہاکہ اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کے بغیرزندگی نامکمل ہے‘
روضہ رسول پرحاضری سے دلی سکون اورراحت حاصل ہوتاہے اللہ تعالی ہم سب کوباربارحرمین شریفین کی زیارت نصیب فرمائے‘ اس موقع پرچوہدری نعیم شفیق‘ کاشف باجوہ‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ افتخاروڑائچ‘ عثمان وڑائچ‘ شاہزیب وڑائچ‘ حاجی اسجداقبال وڑائچ‘ حمزہ اسجد‘ دلاورخان‘ مسعودپٹھان‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ سنی چوہان سمیت پارٹی رہنماؤں وکارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »