احتساب کے خوف سے اپوزیشن جماعتیں گٹھ جوڑپرمجبور ہیں,جاوید اقبال وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ احتساب کے خوف سے اپوزیشن جماعتیں گٹھ جوڑپرمجبور ہیں لیکن ان کوملک کی لوٹی ہوئی دولت ہرصورت واپس کرناہوگی‘ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی تعمیروترقی کے لیے شب وروزاقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ سوئی گیس کے جاری ترقیاتی منصوبے فوری بنیادوں پرمکمل کیے جائیں تاکہ عوام کودرپیش مشکلات سے نجات ملے۔ضلعی انچارج سوئی گیس وقاص بخاری ودیگرمحکموں کے سربراہان کے ہمراہ عوامی مسائل سنتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے اورعوام کی فلاح کے جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرائے جائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ شہری ودیہی علاقوں میں بجلی وگیس کے منصوبے میرٹ کی بنیادپرشروع کرائے جارہے ہیں متعلقہ محکمے ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کرانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اورعوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے نجات دلائیں‘ اس موقع پرجام فیاض حسین لاڑ‘ زاہدسولنگی‘ ناصرراجپوت سمیت دیگربھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »