fbpx

چیئرمین زرعی ترقیاتی بنک نے کوٹسمابہ برانچ کاافتتاح کردیا

Zarai taraqiati bank

وفاقی وزیرمخدوم خسروبختیارکی تجویزپرکوٹسمابہ میں زرعی ترقیاتی بنک کاقیام عمل میں آگیا.

چیئرمین/سی ای اوزرعی ترقیاتی بنک شیخ امان اللہ نے کوٹسمابہ برانچ کاافتتاح کیا‘
اس موقع پرزونل چیف زرعی ترقیاتی بنک ڈاکٹرعبدالغفار‘ مخدوم اقبال‘ محمودالحق بخاری‘ زونل منیجرریکوری سردارابراہیم خان کورائی‘ منیجرکوٹسمابہ برانچ حامدعلی خان ‘جام محمودبخش المعروف جام بگو‘ ساجدپرویز‘ طالب حسین میتلاودیگرمعززین نے شرکت کی‘
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ امان اللہ ودیگرمقررین نے کہاکہ کسانوں کوریلیف فراہم کرنے کے لیے زرعی ترقیاتی بنک حکومت کے اشتراک سے بھرپوراقدامات اٹھارہاہے‘
حکومت کی جانب سے کسانوں کوسبسڈی دینے کی پالیسی پرعمل پیراہیں ‘ انہوں نے کہاکہ کوٹسمابہ میں برانچ کے قیام سے اس خطے کے کسانوں کوآسانی میسرآئے گی‘ تقریب کے اختتام پرخصوصی دعابھی کرائی گئی۔

 

Zarai taraqiati bank

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close