fbpx
رحیم یارخانصادق آباد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمیل احمد چوہدری نے تحصیل کچہری صادق آبادکا دورہ کر کے عدالتوں کی انسپکشن کی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان جمیل احمد چوہدری نے تحصیل کچہری صادق آبادکا دورہ کر کے عدالتوں کی انسپکشن کی ، اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج سید محمد اعظم جاوید‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف سیال‘ سینئر سول جج رحیم یارخان سردار خالد نعیم ‘سول جج درجہ اول رانا محمد الیا س بشیر‘سول جج درجہ اول محمد سلطان ٹیپو‘ سول جج درجہ اول ساجد محمود‘ سول جج ملک عبدالقیوم بھی ہمراہ تھے ۔ جمیل احمد چوہدری نے نئے تعمیر ہونیوالے جدید جوڈیشل کمپلیکس اور اولڈ سول جج ہائوس کا بھی دورہ کیا ۔ بعد ازاں صدر بار ایسوسی ایشن سید زاہد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد عرفان عباسی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمیل احمد چوہدری سے ملاقات کر کے انہیں وکلاء کو درپیش مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سینئر اور جونیئر وکلاء جن کے پاس چیمبرز موجود نہیں ہیں انہیں شدید دشواری کا سامنا ہے اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج اختر حسین کلیار کا تبادلہ ملتان کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ تاحال کسی نئے جج کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔ جس پر جمیل احمد چوہدری نے یقین دلایا کہ وکلاء کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close