fbpx

بار میں لاء ڈیپارٹمنٹ کے متعلق تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یارخان خواجہ فرید ہال میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یارخان کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے متعلق تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

تقریب سے صدر بار حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ نے خطاب کرنے سے پہلے جنرل سیکرٹری عمران اشرف کی صحت یابی کیلیے دعا کی گئی،صدر بار حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کسی نعمت سے کم نہیں،وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی کا طالب علموں کے ساتھ اچھا تعاون اوراچھی تعلیم کیلیے جدوجہد کرنا قابل تعریف ہے جس کا سارا کریڈٹ وائس چانسلر کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وکلاء کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنیدے گے،انہوں نے کہا کہ المصطفی بلاک فیز ٹو کاکام تیزی سے جاری ہے جو عنقریب مکمل کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ مل جل کر شہر کی ترقی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے،صدر بار حسان مصطفیٰ نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوائے تاکہ بچے پڑھ لکھ کر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کر سکے،اور اپنا مستقبل سوار سکے،تاکہ مستقبل میں کسی بھی طالب علم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے کہا کہ دو روز قبل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی جانب سے صوبہ سرائیکستان نا بنانے پرجو پریس کانفرنس کی گئی اس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں، کل تک صوبوں کا نعرہ لگانے والے آج مخالفت کرکہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں،خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے ترجمان شاہد خان درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ طلبہ اور طلبات کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے، تین صوبوں کے سنگم پر واقع خواجہ فرید یونیورسٹی وقت کی اشدضرورت تھی جس سے نوجوان نسل بہترمستقبل کے لیے اعلی تعلیم حاصل کررہی ہے آنے والے دنوں میں اس خطہ کے نوجوان پڑھ لکھ کرملک وقوم کی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے‘ یورنیورسٹی میں طلباء وطالبات سمیت سٹاف کی تعدادمیں اضافہ ہوچکاہے اوریورنیورسٹی کے قیام سے 750گھرانوں کوروزگارملا‘ یورنیورسٹی میں ایل ایل بی سمیت 54پروگرام جاری ہیں اورانشاء اللہ یورنیورسٹی مزیدترقی کرے گی اس خطہ کے والدین بچوں کوپڑھانے بیرون اضلاع بھجواتے تھے جواب یہاں سہولت میسرہے اورپی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کردیاگیاہے فرسٹ ائیرطلباء بھی یورنیورسٹی میں فوری بنیادوں پرداخلہ لے سکتے ہیں‘ باچاخان یورنیورسٹی کے بعد خواجہ فریدیورنیورسٹی کی سیکورٹی بہترمانی جاتی ہے‘ یورنیورسٹی میں آٹھ کروڑروپے کی سکالرشپس دے چکے ہیں اوربارہ بسیں چلارہے ہیں‘ یورنیورسٹی کی بسیں راجن پورضلع تک چلائی جائیں گی تاکہ بچیوں کوتعلیم کے حصول میں مسائل سے نجات ملے‘ انہوں نے صدربار کوکابینہ سمیت خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی دورے کی دعوت دی‘ خاتون وکیل نے بتایاکہ یورنیورسٹی میں 73طلباء ایل ایل بی پروگرام کررہے ہیں اورسمسٹرکی فیس 56ہزارروپے ہے۔اس موقع پروکلاء کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »