ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جعلی وکلاء کےخلاف کمیٹی تشکیل,

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جعلی وکلاء کےخلاف کمیٹی تشکیل دے دی گئی،

گزشتہ روز کمیٹی کے نومنتخب ممبران کا اجلاسزیر قیادت جاوید اقبال دشتی ایڈوکیٹ کمیٹی ممبران فقیر بخش ساجد،راناعبدالجبار اورقاضی شرجیل سمیع ایڈوکیٹس منعقدہوا،جس میں وکلاء اورلاء کےسٹوڈنٹس کی بابت لائحہ عمل تیار کیاگیا اورکمیٹی نے اس بات پر متفقہ رائےدی کہ جعلی وکلاء کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایسےوکلاء ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان میں اپنے آپ کو وکلاء ظاہر کرکے عدالتوںمیں پیش ہو تے ہیں اورسادہ لوح عوام کو لوٹ رہے ہیں اس کے علاوہ تھانوںمیں جاکر اپنے آپ کو وکیل ظاہر کے وکلاء کے مقدس پیشے کی بدنامی کا باعثبنے ہوئے ہیں،جولاء کے طالب علم ڈسٹرکٹ بار میں آرہے ہیں اورجو وکلاءحضرات جنہوں نے ملازمت اختیار کی ہوئی ہے وہ بھی  فی الفورکمیٹی کو اپنےنام ایک ہفتہ میں درج کروائیں  بصورت دیگر بعد میں ان کے خلاف کارروائیعمل میں لائی جائے گیجاوید اقبال دشتی ایڈوکیٹ، فقیر بخش ساجد،راناعبدالجبار اورقاضی شرجیل سمیع ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہہم صدربار حسان مصطفی ایڈوکیٹ کے بے حد مشکورہیں جنہوں نے ہم پر اعتمادکرتے ہوئے ایک اہم ذمہ داری سونپی ہے اوران کے جرات مندانہ فیصلہ کو خراجتحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار میں جعلی وکلاء کے خلافبلاتفریق کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا انشاء اللہ ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ
بلاتفریق جعلی وکلاء کی ڈگریوں کو متعلقہ کالجزاوریونیورسٹیوں سے تصدیق
کروا ئی جائے گی اورجعلی ثابت ہونے والے وکلاء کی تصاویر سمیت مکمل رپورٹ
بناکر صدربار اورپنجاب بار کونسل کو ارسال کریں گے تاکہ ان کے خلاف
کاروائی ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close