ڈی ایس پی ٹریفک (DSP TRAFFIC)زاہدہ پروین نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیئے

رحیم یارخان: آئی پی ڈی پی اور ٹریفک پولیس (DSP TRAFFIC)رحیم یارخان کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات بارے آگاہی مہم کے دوران اڈا خانپور چوک میں ڈی ایس پی ٹریفک زاہدہ پروین اور آئی پی ڈی پی کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر رخسانہ مبار ک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایک موزی وباء ہے۔جس سے حفاظتی تدابیر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری  ہدایات پر عمل درآمد کر کہ اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی لاپرواہی ہماری قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے اس لئے ہر شہری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مجبوری کے تحت گھروں سے نکلنے والے شہری ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف گاڑیوں کے ڈرائیورز اور رکشہ ڈرائیورز اور شہریوں میں ایس او پیز کی پابندی کی ہدایات دیتے ہوئے ماسک تقسیم کئے اس موقع پر شکیل احمد انچارج اویرنیس پروگرام ٹریفک پولیس،اسد علی،محمد ذیشان،طیب جبار،احتشام اصغر اور دیگر بحی موجود تھے۔اس موقع پر چوک میں کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے بینرز بھی اویزان کئے گئے تھے۔

DSP TRAFFIC

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close