fbpx
رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

ڈی سی کاایم پی اے میاں محمد شفیع کے ہمراہ تحصیل خانپور کا تفصیلی دورہ،

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا ایم پی اے میاں محمد شفیع کے ہمراہ تحصیل خانپور کا تفصیلی دورہ،
زیر تعمیر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر اکبر ظہور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، پی ٹی آئی رہنما سیٹھ عبدالماجد، کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری محمد تنویر، صدر تحصیل بار افضل صادق سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے17کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز کالج سہجہ،60کروڑ کی لاگت سے خانپور کیڈٹ کالج، 7کروڑ کی لاگت سے سکول فار سپیشل پرسن خانپور کا دورہ کرتے ہوئے تکمیل کے آخری مراحل میں شامل منصوبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے تحصیل انتظامیہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت 70لاکھ سے زائد لاگت سے تیار ہونے والے 9بیڈز پر مشتمل آئی سی یو وارڈ کا افتتاح بھی کیا جبکہ 7کروڑ20لاکھ کی لاگت سے ہاکی گراؤنڈ،6کروڑ کی لاگت سے تحصیل سپورٹس کمپلیکس اور 4کروڑ50لاکھ کی لاگت سے الطاف آئی ہسپتال کی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ جاری پراجیکٹ مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے سہجہ گرلز کالج میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز دستیاب ہونے کے باجود منصوبہ میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز کالج سہجہ، خانپور کیڈٹ کالج، سکول فار سپیشل پرسن کو رواں سال مکمل کر لیا جائے گا جبکہ الطاف آئی ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ امراض چشم کو مقبول ہسپتال بنایا جائے گا جو خانپور کی شناخت ہو گا۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں  9بیڈز پر مشتمل جدید آئی سی یو وارڈ ایم پی اے میاں محمد شفیع، پی ٹی آئی رہنما سیٹھ عبدالماجد، سماجی رہنما چوہدری تنویر احمد کے ہمراہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی یو وارڈکا قیام خانپور کے شہریوں کا عظیم منصوبہ ہے جو انہوں نے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور خانپور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مریضوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں۔ایم پی اے میاں محمد شفیع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ویژن ہے کہ عوامی فلاحی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں
جس کے لئے ارکان پارلیمنٹ اور انتظامی محکموں کے افسران مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کردار ادا کرنے پر ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خانپور کی تعمیر و ترقی پہلی ترجیح ہے اور ایسے تمام علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو ماضی میں نظر انداز کئے گئے۔
کھلی کچہری
کھلی کچہری
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایم پی اے میاں محمد شفیع اور پی ٹی آئی رہنما سیٹھ عبدالماجد کے ہمراہ میونسپل کمیٹی ہال میں کھلی کچہری لگائی۔
اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری دفاتر وں کے دروازے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔
شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر میرٹ پر کاروائی کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکموں کے افسر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں، عوامی شکایات پر کان نہ دھرنے والے ضلعی افسروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔اس موقع پر تمام ضلعی، صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجود تھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close